کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کی منظوری دیدی ، آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا نیا شیڈول جاری

میلبور ن (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) کرکٹ آسٹریلیا نے اپنی ٹیم کو دورہ پاکستان پر بھیجنے کی منظوری دیدی ہے۔پاکستان کے دورے کی منظوری کرکٹ آسٹریلیا کی بورڈ میٹنگ میں دی گئی۔واضح رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کی اہم بورڈ میٹنگ کل ہوگی، جس میں دورہ پاکستان کی منظوری کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈ میٹنگ میں آسٹریلیا کے دورہ پاکستان پر بھی بات ہوگی، اجلاس میں 24 سال بعد ہونے والے دورے کی منظوری کی توقع ہے۔میڈیا کا کہنا ہے کہ اجلاس کے ایجنڈے میں کوچ جسٹن لینگر کو مزید توسیع دینا بھی شامل ہے۔خیال رہے کہ آسٹریلیا کے پاکستان میں 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی شیڈول ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 3 مارچ سے کراچی میں شروع ہونا ہے ،راولپنڈی اور لاہور بھی ٹیسٹ میچز کے وینیوز میں شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close