ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو طلب کر لیا

ڈیرہ اسماعیل خان (پی این آئی) بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے ڈیرہ اسماعیل خان میں تعینات سرکاری افسر ضیاء الرحمٰن کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ ضیاء الرحمٰن، جے یو آئی ایف کے امیر مولانا فضل الرحمٰن کےبھائی بھی ہیں۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے سرکاری افسر ضیاء الرحمٰن کو جے یو آئی کے امیدوار کفیل احمد نظامی کے انتخابی مہم میں تصاویر کی چھپائی اور گزشتہ روز جلسہ میں شرکت پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے 5 فروری کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفس میں وکیل کے ذریعہ یا ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close