سیاسی اختلاف اپنی جگہ، نواز شریف کو بھی صحت کارڈ جاری کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن کچھ بھی ہو نواز شریف پاکستان کے شہری ہیں اور موجودہ حکومت کی جاری کردہ پالیسیوں کے تحت برابر کی مراعات کے حقدار ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ نون کے قائد میاں محمد نواز شریف کو صحت کارڈ جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمۂ صحت کی جانب سے اس حوالے سے نواز شریف سے مخاطب ہو کر کہا گیا ہے کہ آپ صحت کارڈ کے ذریعے سالانہ 10 لاکھ روپے تک علاج کرا سکتے ہیں۔

پنجاب کے محکمۂ صحت کا مزید کہنا ہے کہ میاں نواز شریف بطور سربراہِ خاندان مزید ایک فرد کا علاج کرانے کے مجاز ہیں۔ اس حوالے سے محکمہ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ علاج میں 10 لاکھ روپے سے زائد رقم کی ضرورت پڑی تو خصوصی کمیٹی اس کا انتظام کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close