بریکنگ نیوز، پنجاب میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، کارروائی سے قبل مبینہ دہشت گرد پکڑے گئے

میاں چنوں (پی این آئی) بلوچستان میں گزشتہ روز دہشت گردوں کی بڑی کارروائی کو کامیابی سے پسپا کر دیا گیا لیکن دوسری جانب پنجاب کے اہم شہر میں دہشت گردوں کے ایک گروہ نے کارروائی کرنے کی کوشش کی۔ صوبے میں انسدادِ دہشت گردی کے ادارے سی ٹی ڈی نے ضلع خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں بائی پاس کے قریب سے 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ محکمۂ انسدادِ دہشت گردی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جو حساس مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

سی ٹی ڈی کی طرف سےنے بتایا گیا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت عمران حیدر اور ریاض احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ سی ٹی ڈی کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور کالعدم تنظیم کے جھنڈے برآمد ہوئے ہیں۔ سی ٹی ڈی حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ دونوں گرفتار دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close