الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کو نکالنے کا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)الیکشن کمیشن نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو ضلع بدر کرنے کا حکم دے دیا۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق علی امین گنڈا پور اپنےبھائی کے سٹی مئیر کے الیکشن کی مہم چلارہے تھے۔

الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری کو بھی نوٹس جاری کیا ہے کہ وہ احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے رکن صوبائی اسمبلی احمد کریم کنڈی کی گرفتاری کا نوٹس جاری کر دیا جب کہ تحریک انصاف کےایم این اے محمد یعقوب شیخ پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close