نواز شریف سے ملاقات کیلئے کون پہنچ گیا؟ سیاسی میدان میں نئی ہلچل

لندن (پی این آئی)نواز شریف سے ملاقات کیلئے کون پہنچ گیا؟ سیاسی میدان میں نئی ہلچل ۔۔۔ مسلم لیگ ن کے رکنِ قومی اسمبلی سید ساجد مہدی سلیم شاہ نے لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ترجمان مسلم لیگ ن کے مطابق سید ساجد مہدی نے لندن میں نواز شریف کے دفتر میں ان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار، عابد شیر علی اور مسلم لیگ ن برطانیہ کے عہدیدار بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔خیال رہے کہ سید ساجد مہدی وہاڑی کے حلقہ این اے 163 سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close