ریٹائرڈ ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، پنشن میں دس فیصد اضافے کی منظوری دیدی گئی

کراچی (پی این آئی)ریٹائرڈ ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، پنشن میں دس فیصداضافے کی منظوری دیدی گئی۔۔۔ قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے اپنے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دے دی

۔پی آئی اے کے 62 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پینشن میں اضافے کی منظوری دی گئی ہے جس کا اطلاق یکم جنوری 2022 سے ہوگا۔ ریٹائرڈ ملازمین کو دسمبر 2021 کی پینشن کے حساب سے اضافی ادائیگیاں کی جائیں گی۔ اس سے قبل 14 دسمبر 2021 کو پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close