سندھ حکومت کے اقدامات کو چیلنج، پورٹ قاسم اتھارٹی نےجزائر کی ملکیت کادعویٰ کر دیا

کراچی (آئی این پی)بنڈل اور بڈو جزائر کی ملکیت کے معاملے پر پورٹ قاسم اتھارٹی نے سندھ حکومت کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ دونوں جزائر پورٹ قاسم اتھارٹی کی ملکیت ہیں، سندھ حکومت کا جزائر کی زمین کا اسٹیٹس تبدیل کرنے کا منصوبہ ہے۔نوٹس کے متن کے مطابق پورٹ قاسم اتھارٹی سے مشورہ کیے بغیر ایسا کرنا غیر قانونی ہوگا۔خیال رہے کہ گزشتہ سال وزیراعظم پاکستان نے سندھ حکومت سے بنڈل جزیرے سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا تھا۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ کراچی میں ایک جزیرہ بڑے عرصے سے ایسا ہی پڑا ہے، سمجھ میں نہیں آیا کہ سندھ حکومت نے بنڈل جزیرے پراین او سی دے کرمنسوخ کیوں کر دیا۔تاہم اب سندھ کابینہ نے بنڈل جزیریکو پروٹیکٹڈ فاریسٹ ڈکلیئر کرنے کی منظوری دی ہے، سندھ کابینہ کا کہنا ہیکہ اسٹیل ملز اضافی اراضی نہیں بیچ سکتی، سب رجسٹرارکو اس اراضی کو ٹرانسفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان نے کہا کہ کے پی ٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کی اراضی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close