کراچی (آئی این پی)کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں مدرسے پر بجلی کے تار گرپڑے، کرنٹ لگنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ قرآن کریم کی تعلیم حاصل کرنے والے 9نو عمر بچے زخمی ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے مچھر کالونی میں مدرسے پر بجلی کے تار گرے، جس کی زد میں آکر ایک بچہ جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لوگوں کی بڑی تعداد بھی وہاں جمع ہوگئی۔پولیس کے مطابق واقعہ کے وقت متاثرہ بچے مدرسے کی پہلی منزل پر کھیل رہے تھے،
زخمی بچوں کو گلشن اقبال میں واقع نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے تاروں میں خرابی کی کئی بار شکایت کی مگر خرابی دور نہیں کی گئی۔حادثے میں جاں بحق بچے کی شناخت 10سالہ عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے جب کہ زخمیوں میں چارسالہ خالد، چارسالہ حسن،سات سالہ عمر، 10سالہ ہارون، 10سالہ احمد، 11سالہ نور، 11سالہ اسد اور 12سالہ سیف اللہ شامل ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں