پاکستان میں کورونا، ایک اچھی تو دوسری بری خبر آ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) کورونا کی نئی لہر کے باعث پاکستان میں صحت سے متعلق ادارے انتہائی الرٹ کی پوزیشن میں ہیں۔ اور اب تازہ خبر یہ آئی ہے کہ پاکستان کے بڑے شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز میں کمی جبکہ چھوٹے شہروں میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پشاور میں کورونا کیسز کی شرح 25 فیصد، کراچی میں 17، لاہور اور کوئٹہ میں 13، اسلام آباد میں 8 اور سب سے زیادہ شرح مظفرآباد اور دیامر میں 39 فیصد رہی۔

رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں کورونا کیسز میں اضافے کے باوجود ایس او پیز کی کہیں پابندی نہیں کی جارہی۔ بازاروں اور شاہراہوں پر شہری ماسک کے بغیر کورونا سے بے فکر دکھائی دے رہے ہیں۔ دوسری جانب آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں کورونا کیسز کے باعث تمام تعلیمی ادارے 9 فروری تک بند کردیے گئے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close