رکشے میں سوار، لاہور کا سنار کراچی میں لٹ گیا، ڈاکوؤں کی ساڑھے تین کروڑ کی دیہاڑی

کراچی (پی این آئی) لاہور کا سنار کراچی میں لٹ گیا، سونا بیچ کر رکشے میں جانے والے سنار سے ڈاکوؤں نے ساڑھے تین کروڑ روپے لوٹ لیے اور اطمینان سے فرار ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب انڈر پاس میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی جس میں ملزمان مبینہ طور پر ساڑھے 3 کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔ واردات کے بعد درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق لاہور سے آیا سنار زیورات بیچ کر رقم بیگ میں ڈال کر رکشے میں جارہا تھا، اس دوران موٹرسائیکل سوار 4 ملزمان رکشے میں رکھا بیگ چھین کر لے گئے۔

واردات کے وقت متاثرہ جیولر کے ساتھ اس کا دوست بھی تھا۔ آخری اطلاعات تک ڈاکوؤں کا کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close