اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن کا کہنا ہے کہ ان کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں ہے، انہوں نے قانون کی تشریح کیلئے درخواست دائر کی تھی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن بھون نے کہا کہ ان کا ن لیگ سے کوئی تعلق نہیں ہے ، کیا انہوں نے نواز شریف کو بیرون ملک بھیجا؟ انہوں نے قانون کی تشریح کیلئے درخواست دائر کی ہے۔
انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ مخالفین کے ہاتھ پاؤں باندھ دیے جائیں اور انہیں کھلی چھٹی دے دی جائے ، عمران خان سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں ، پتا نہیں وہ کیوں نالاں ہیں ۔احسن بھون کا کہنا تھا کہ اپیل دائر کرنے کیلئے 30 دن کا وقت موجود ہے، اپیل تیار کی جا رہی ہے جلد ہی دائر کردی جائے گی۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں سیاستدانوں کی تاحیات نا اہلی کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی جو رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگا کر واپس کردی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں