بڑے شہر میں رات گئے دو دھماکے، فائرنگ کا سلسلہ جاری، عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری پہنچ گئی

نوشکی (پی این آئی) بلوچستان کے شہر نوشکی میں یکے بعد دیگرے دو دھماکےہوئے ہیں۔نجی ٹی وی جی کے مطابق دھماکے نوشکی بازار کے قریب ہوئے جس کے بعد علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکوں کی وجہ سے سول ہسپتال اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکوں کی وجہ سے بعض عمارتوں اور دفاتر کے شیشے ٹوٹے ہوئے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دھماکوں کے بعد علاقے میں ہیلی کاپٹرز بھی پروازیں کر رہے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے دھماکے کے مقام کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close