سابق وزیراعظم نواز شریف پاکستان واپس کب آرہے ہیں؟ لیگی رہنما نے پکی خبر دیدی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ یہ ہفتوں کی بات ہے نواز شریف پاکستان واپس آرہے ہیں، اب زیادہ دور نہیں۔92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ صحت کے ادارے نے میڈیکل رپورٹ دیں، جس بنیاد پر نواز شریف کو ملک سے باہر بھیجا گیا۔پاکستان کا جو حال ہے اس حالت میں نواز شریف پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔

پاکستان میں ایسا شخص مسلط کیا گیا ہے جو چاہتا ہے کہ میں جو بولو وہ قانون بن جائے۔خیال رہے کہ جاوید لطیف اس سے قبل بھی نواز شریف کی وطن واپسی کا دعویٰ کر چکے ہیں۔قبل ازیں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ایک ماہ میں وطن واپس آ سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنا جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف انشا اللہ وطن واپس آرہے ہیں، وہ ایک ماہ کے اندر وطن واپس آسکتے ہیں۔جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف وزیراعظم کے امیدوار نہیں ہوتے تو کون ہوگا اس کا فیصلہ بھی وہی کریں گے، شہباز شریف پارٹی صدر ہیں وہ وزیراعظم بن گئے تو مجھے خوشی ہوگی۔ پروگرام میں گفتگو کے دوران جاوید لطیف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے وزیراعظم کے امیدوار نواز شریف ہیں، جمہوریت بہترین انتقام ہے نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے۔

پاکستان میں کئی سالوں سے تجربے ہورہے ہیں، ہماری جدوجہد یہی ہے کہ فارمولا دینے والے صرف عوام ہیں۔اس کے علاوہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف پاکستان واپس آنے والے ہیں۔ایک بیان میں جاوید لطیف نے دعویٰ کیا کہ نوازشریف ہفتوں میں پاکستان نظر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ 23 مارچ 2022ء سے پہلے حکومت پر سے اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ اٹھ جائے گا۔لیگی رہنما نے کہا کہ نوازشریف کی واپسی کا سن کر حکومت کے ہاتھ پاؤں پھولے ہوئے ہیں، عمران خان بتائیں کہ لیگی قائد کی واپسی کا راستہ کو بنا رہا ہے؟۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا کوئی پاکستانی حکومت کی کارگردگی سے مطمئن ہے؟ پی ٹی آئی کے خلاف ہر شخص احتجاج کر رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close