یوٹیلیٹی سٹورز کے برطرف ملازمین کو ماہانہ کتنا وظیفہ ادا کیا جائیگا؟ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے حکم نامہ جاری کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی )یوٹیلیٹی سٹورز کے برطرف سینکڑوں ملازمین کو ماہانہ وظیفہ ادا کرنے کافیصلہ کیا گیاہے جس کا حکم نامہ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری کر دیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری کر دہ حکم نامے میں کہا گیاہے کہ گریڈ 16 اور اوپر کے برطرف ملازمین کو ماہانہ 50 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔

گریڈ 7 سے 12 کے برطرف ملازمین کو ماہانہ30 ہزار، گریڈ دو سے 6 تک کے برطرف ملازمین کو ماہانہ 20 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا ، ماہانہ وظیفے کی ادائیگی کا اطلاق 17 اگست 2021 سے ہو گا ۔ یہ اقدام سپریم کورٹ کے 17 دسمبر کے فیصلے کے تحت کیا گیاہے ، سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے تک وظیفے کی ادائیگی جاری رہے گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close