شہبازشریف اور جہانگیر ترین کیس کی تحقیقات کرنے والے افسران کو واپس لانے کا فیصلہ

لاہور(پی این آئی ) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف اور تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کیس کی تحقیقات کرنے والے ایف آئی اے افسران کو واپس لانے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف اور تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کے خلاف کیسز کی تحقیقات کرنے والے ایف آئی اے افسران کو واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ایف آئی اے کے ڈائریکٹر نے تبدیل ہونے والے افسران کو واپس لانے کے لئے ڈی جی کو خط بھی لکھ دیا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک روز قبل جہانگیر ترین اور شہباز شریف کی تحقیقات کرنے والے افسران کو تبدیل کردیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close