اسلام آباد (پی این آئی)جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے گورنر بلوچستان کے سکواڈ کی گاڑی کا چالان کروا دیا ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ حلف برداری تقریب کے بعد ایوان صدر سے پیدل سپریم کورٹ جا رہے تھے ۔ ججز گیٹ کے قریب جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے سکیورٹی عملے کو کالے شیشوں اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ کی نشاندہی کی جس کے بعد ٹریفک سکواڈ نے فوری کارروائی کی اور گورنر بلوچستان کے سکواڈ میں شامل پولیس کی گاڑی کا چھ سو روپے کا چالان کیا ۔ ٹریفک پولیس نے گاڑی پر لگے کالے شیشے بھی اتار دیئے ۔ جسٹس فائز عیسیٰ نے گزشتہ روز فٹ پاتھ سے صحت کارڈز کے بورڈ بھی ہٹانے کی ہدایت کی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں