کے پی بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ، 12 اضلاع میں پولنگ کی تاریخ کا اعلان

پشاور (پی این آئی)خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں رہ جانے والے اضلاع میں پولنگ کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق 12اضلاع کے 221 پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ13 فروری کو ہوگی جو صبح 8 سے شام 5 بجے تک ہوگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق جن پولنگ اسٹیشنوں پرپولنگ ریکارڈ، بیلٹ باکس اور دیگرمواد چھینا گیا وہاں بھی پولنگ ہوگی ، انتقال کر جانے والے امیدواروں کی نشست پر بھی پولنگ کرائی جائے گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق 6 پولنگ اسٹیشن کے کیسز عدالت میں ہیں جن پر جلد فیصلہ ہو جائے گا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close