سری لنکن فیکٹری مینجر قتل کیس، دو نئے ملزمان گرفتار، کون کون شامل؟

سیالکوٹ (پی این آئی) سیالکوٹ میں توہین مذہب کا الزام لگا کر قتل کر دیئے جانے والے سری لنکن فیکٹری مینجر پریانتھا کمارا کیس میں پنجاب پولیس نے 2 نئے مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان وقوعہ کے وقت فیکٹری کی چھت پر موجود تھے، اور واردات کے بعد موقع سے غائب ہو گئے تھے جس کے باعث انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق پریانتھا کمارا قتل کیس میں گرفتار نئے 2 ملزمان میں حمزہ اور لقمان شامل ہیں ،

نئی گرفتاریوں کے بعد مقدمہ میں گرفتار ملزمان کی کُل تعداد 88 ہو گئی ہے۔ ملزمان حمزہ اور لقمان کو آج منگل کے روز انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ میں پیش کیا جائیگا۔ مقامی پولیس عدالت سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت سے استدعا کرے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ پریانتھا کمارا قتل کیس کے 79 ملزمان پہلے سے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں جبکہ 7 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر گوجرانوالہ جیل میں ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close