صحت انصاف کارڈز۔۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وفاقی حکومت کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اسلام آباد میں صحت کارڈ کے بینرز ہٹوا دیے، سپریم کورٹ کے سینئر جج پیدل چلتے ہوئے شاہراہ دستور پر بینر سے ٹکرا گئے، عدالت پہنچتے ہی بینرز ہٹانے کا حکم جاری کیا۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حکم پر منگل کے روز اسلام آباد میں حکومت کے منصوبے صحت انصاف کارڈ کے بینرز ہٹا دیے گئے

منگل کے روز جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اسلام آباد کی شاہراہ دستور کی گرین بیلٹ پر پیدل چل کر سپریم کورٹ آ رہے تھے کہ اس دوران وہ فٹ پاتھ پر لگے بینر سے ٹکرا گئے۔ اس واقعے کے بعد سینئر جج نے سپریم کورٹ پہنچ کر اپنے اسٹاف کو صحت کارڈز کے بینرز اتارنے کا حکم دیا۔اس حوالے سے عدالت میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بینرز اور خاردار تار کی وجہ سے کوئی فٹ پاتھ پر بھی نہیں چل سکتا۔رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی جانب سے دی گئی بینرز اتارنے کی ہدایات کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران تک پہنچائی گئی، جس پر انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے صحت کارڈ کے بینرز اور خاردار تاریں بھی ہٹا دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں