شہباز شریف یا مریم نواز ۔۔؟ ن لیگ سے اگلا وزیراعظم کون ہو گا، عوامی رائے آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)نجی ٹی وی کے پروگرام جشن کرکٹ میں مہمانوں کی آمد اور ان سےدلچسپ گفتگو کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ شب جشن کرکٹ میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل مہمان بنے۔ شو میں ایک عوامی سروے کے نتائج بھی شیئر کیے گئے جن میں لوگوں سے پوچھا گیا کہ ن لیگ سے اگلا وزیراعظم کون ہوگا؟ تاہم نتائج دکھانے سے قبل یہی سوال مفتاح اسماعیل سے بھی کیا گیا جس پر مفتاح اسماعیل نے پہلے انعام سے متعلق سوال کیابعد میں کہا کہ 50فیصد لوگ سمجھتے ہوں گے اگلا وزیراعظم شہباز کے بجائے مریم کو ہونا چاہیے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ مریم اور شہباز شریف دونوں ہی خود کو وزیراعظم دیکھتے ہیں تاہم امکان ہے کہ شہباز شریف کی باری پہلے ہوگی۔ بعد ازاں میزبان نے انہیں بتایا کہ 38 فیصد عوام سمجھتی ہے کہ ن لیگ سے اگلا وزیر اعظم شہباز شریف کے بجائے مریم نواز کو ہونا چاہیے۔ مفتاح اسماعیل نے500 کی دوڑ میں سب سے آگے نکل گئے اور انہوں نے آمنہ الیاس کو ہرادیا۔ مفتاح اسماعیل نے500کی دوڑ میں 443پوائنٹس اسکور کیے جب کہ آمنہ الیاس نےگزشتہ روز 437 پوائنٹس اسکور کیے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close