صوبائی حکومت کا 12سال سے زائدعمروں والے تمام افراد کوآج سے کرونا ویکسین لگانے کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی)صوبائی حکومت کا 12سال سے زائد تمام افراد کوآج سے کرونا ویکسین لگانے کا اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت سندھ نےانسداد کرونا کی نئی مہم کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نےایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ صوبے بھر میں 12سال سے زائد عمروں کےافراد کو کرونا ویکسین آج سے لگائی جائے گی جس کیلئے 10ہزار سے زائد ٹیمیں اپنی فرائض کی ادائیگی کریں گی ، عوام سے درخواست ہے کہ جب ٹیمیں آپ کے گھروں تک پہنچیں تو ان کیساتھ تعاون کریں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق

انہوں نے کہا کہ کورونا کے میگا سینٹرز پر عوام نہیں آرہے، 44 فیصد آبادی کو کورونا کی خوراکیں لگائی جاچکی ہیں اور ویکسین اچھی تعداد میں موجود ہے۔وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ایکسپو سینٹرز کےعملےکی تنخواہیں ایک دو روز میں مل جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ نجی لیبارٹریز سے کورونا ٹیسٹ پر شکایات موصول ہورہی ہیں، کورونا ٹیسٹ کی قیمت پر سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کام کررہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close