نواز شریف کی پاکستان واپسیی

تازہ طبی رپورٹ عدالت میں پیش، نوازشریف کو ڈاکٹر نے سفر کرنے سے روک دیا

اسلام آباد (پی این آئی )سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ طبی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کردی گئی جس کے مطابق ڈاکٹر نے انہیں سفر کرنے سے روک دیا ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ انٹروینشنل کارڈیالوجی کے ڈائریکٹر ڈاکٹرفیاض شال نے تیار کی ہے جو امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے عدالت میں جمع کرائی گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ نواز شریف اینجیو گرافی کرائے بغیرلندن سے نہ جائیں وہ علاج کے بغیر پاکستان گئے تو ان کی حالت بگڑسکتی ہے۔میڈیکل رپورٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ نواز شریف اپنی ادویات جاری رکھیں اور کھلی فضا میں چہل قدمی کریں، چہل قدمی کے دوران کورونا سے

بچاؤکے اقدامات بھی کریں ، دنیا میں موجودہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کو دیکھتے ہوئے نواز شریف کو ہر طرح کے سفر /یا عوامی مقامات جیسے ہوائی اڈوں پر جانے سے گریز کرنا چاہیے۔ رپورٹ کے مطابق کلثوم نوازکی وفات کے بعد نواز شریف زیادہ دباؤ میں ہیں، وہ ذہنی دباؤ کے بغیر اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں، وہ ابھی شدید ذہنی دباؤ میں ہیں اور ذہنی دباؤ سے نواز شریف کی بیماری مزید بگڑسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close