الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر کو 5سال کیلئے نااہل قرار دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی )خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات،ضلع بنوں کی تحصیل بکاخیل میں امن و امان کیس میں الیکشن کمیشن نے اہم فیصلہ جاری کردیا ہے۔فیصلے میں الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر شاہ محمد کو ذمہ دار قرار دے دیا۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر شاہ محمد کو پانچ سال کے لیے نااہل قرار دے دیا۔الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر شاہ محمد کے بیٹے مامون رشید کو بھی الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قراردیا ہے، شاہ محمد ایم پی اے بکاخیل پولنگ اسٹیشنز پر حملہ میں ملوث تھے۔ الیکشن کمیشن نے ایم پی اے شاہ محمد کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close