اسلام آباد(پی این آئی) پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما یوسف رضاگیلانی نے واضح کیا ہے کہ بطور اپوزیشن لیڈر سینیٹ اپنا استعفیٰ واپس نہیں لوں گا۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے یوسف رضا گیلانی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بطور اپوزیشن لیڈر سینیٹ اپنا استعفیٰ واپس نہیں لوں گا، بطور اپوزیشن لیڈرسینیٹ استعفیٰ پارٹی چیئرمین کو بھجوایا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے
سینئر رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سٹیٹ بینک کے ترمیمی بل کے حوالے سے میری ذات سے متعلق باتیں کی جارہی ہیں اس لئے پارٹی کے پاس اپنا استعفا جمع کر ا دیا ہے، سینیٹ میں بطور اپوزیشن لیڈر عہدے پر کام نہیں کرنا چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ میں نے بطور اپوزیشن لیڈراپنا استعفی پارٹی کو جمع کروا دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں