ملک میں مہنگائی 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان میں مہنگائی 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق جنوری میں ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی میں 0.39 فیصد اضافہ ہوا اور جنوری میں مہنگائی کی شرح 12.96 فیصد پر پہنچ گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق ادارہ شماریات کےمطابق جولائی تا جنوری مہنگائی کی اوسط شرح 10.26 فیصد رہی جب کہ دسمبر 2021 میں مہنگائی کی شرح 12.3 اور جنوری 2021 میں

5.7 فیصد تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ جنوری میں سالانہ بنیادوں پر کوکنگ آئل 54.33 فیصد، گھی 47.4 اور دال مسور 41.3 فیصد مہنگے ہوئے جب کہ پھل 28.35 فیصد مہنگے ہوئے، سالانہ بنیادوں پر سبزیاں اور چکن بھی مہنگے ہوئے۔رپورٹ کے مطابق جنوری میں ماہانہ بنیادوں پر گندم 2.68 فیصد، گوشت 1.78 پھل 4.11 ، دال مسور 6.13 اور دال چنا 3.37 فیصد مہنگی ہوئی جب کہ جنوری میں سالانہ بنیادوں پربجلی چارجز 56.20 فیصد بڑھے۔ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے

کہ موٹر فیول کی قیمت میں 36.22 فیصد اضافہ ہوا جب کہ پلاسٹک مصنوعات 11.72 فیصد اور ریڈی میڈ گارمنٹس 13.03 فیصد مہنگے ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close