وزیر اعظم عمران خان آج بہاولپور ڈویژن میں پاکستان قومی صحت کارڈ پروگرام کا اجراء کریں گے

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان آج بہاولپور ڈویژن کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں وزیر اعظم نیا پاکستان قومی صحت کارڈ پروگرام کا اجرا کریں گے۔قومی صحت کارڈ کا اجراء خیبر پختونخوا، پنجاب ، اسلام آباد، ضلع تھر پارکر، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں کیا جاچکا ہے۔

بہاولپور ڈویژن میں شامل اضلاع رحیم یار خان، بہاولپور اور بہاولنگر کے ایک کروڑ 5 لاکھ سے زائد افراد کی شمولیت کے بعد پنجاب میں قومی صحت کارڈ سے مستفید ہونےوالے اہل گھرانوں اور افراد کی تعداد میں 63 فیصد اضافہ ہو جائے گا۔قومی صحت کارڈ حکومت کی طرف سے ایک انقلابی اقدام ہے جس کی بدولت 10 لاکھ روپے تک علاج سرکاری و منتخب پرائیویٹ ہسپتالوں میں مفت علاج معالجے کی سہولت میسر ہوگی۔ وزیر اعظم اس موقع پر خطاب بھی کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close