یوسف رضا گیلانی کا استعفیٰ قبول ہو گا یا نہیں؟ چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یوسف رضا گیلانی کا استعفٰی قبول کرنے سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل سےمتعلق چیئرمین سینیٹ کے کردار پر اظہار افسوس کرتے ہوئےکہا کہ چیئرمین سینیٹ نے ملی بھگت سے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظورکرایا۔بلاول بھٹو کا کہنا ہےکہ پیپلزپارٹی کے نمائندے اپنا احتساب خود کرتے ہیں۔

یوسف رضا گیلانی کی خدمات جمہوریت پسندوں کےلیے روشن مثال ہیں۔ خیال رہےکہ سینیٹ میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پر اپوزیشن کو ایک ووٹ سے شکست ہوئی تھی اور اس دوران ایوان میں یوسف رضا گیلانی کی عدم حاضری پر اپوزیشن کی بعض جماعتوں نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا جب کہ حکومتی وزرا نے گیلانی کا شکریہ ادا کیا تھا۔خود پر ہونے والی تنقید کے بعد آج یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close