تازہ ترین

یوسف رضا گیلانی کا استعفیٰ کھیل قرار دیدیا گیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اندر کی خبر دیدی

اسلام آباد (پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کے استعفے کی بات کو کھیل قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ استفعے کی بات کرکے کھیل کھیلا جارہا ہے، گیلانی آفس سے اطلاع ملی کہ اہم بل پیش ہونے سے متعلق دو روز قبل معلومات آگئی تھیں۔

انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے استعفے کی بات کو کھیل قرار دیتے ہوئے کہا کہ استعفا دینے کی بات کرنا کھیل ہے جو کھیلا جارہا ہے، یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ان کو ایجنڈے کی بروقت اطلاع نہیں دی گئی جبکہ ان کے آفس کا کہنا ہے کہ انہیں دو روز قبل اطلاع مل چکی تھی کہ ایک اہم بل آرہا ہے۔واضح رہے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نہیں رہنا چاہتا ، اس لیے بحیثیت اپوزیشن لیڈر اپنا استعفیٰ پارٹی کو دے دیا ہے ۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ چیئرمین اور اسپیکر ایوان کے کسٹوڈین ہوتے ہیں اور وہ ہاؤس کی نمائندگی کرتے ہیں ، حکومت کی نہیں ، اس لیے چیئرمین اور اسپیکر کا کردار غیرجانبدار ہونا چاہیے ، بل پر ووٹنگ پر 30 منٹ کے لیے چیئرمین نے اجلاس ملتوی کیا ، آپ نے حکومت کو سہولت دی اپوزیشن کو نہیں۔انہوں نے کہا کہ اتنے اہم ایجنڈے کے لیے موقع ملنا چاہیے تھا، ملکی سطح کے اہم معاملے پر اعتماد میں لیا جاتا ہے لیکن نہیں لیا گیا ، کمیٹیاں اس لیے بنائی گئی ہیں تاکہ وہاں بحث ہو لیکن یہ بل کمیٹی کو بھی نہیں بھیجا گیا ، 27 جنوری کو ایجنڈا میرے اسٹاف کو رات 11 بج کر 50 منٹ پر اور میرے گھر ایک بجے پہنچا ، رات کے وقت بل کو ایجنڈے پرلانا مناسب نہیں تھا ۔دوسری طرف پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر مرکزی رہنماء اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کو اسٹیٹ بینک بل ایجنڈے میں شامل ہونے کا پہلے سے علم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے26 جنوری کو تمام اپوزیشن ارکان کو پیغامات بھجوائے، اپوزیشن لیڈر نے ارکان کو صبح کی بجائے شام ہی کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی، صبح کی فلائیٹس کینسل ہوسکتی ہیں رسک نہ لیں۔ہم نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کی جانب سے بھیجے گئے پیغامات حاصل کرلیے ہیں، یوسف رضا گیلانی نے26 جنوری کو تمام اپوزیشن ارکان کو پیغامات بھجوائے، اپوزیشن لیڈر نے تمام ارکان کو اجلاس سے 2 روز قبل صبح 11.45 پر میسج کرایا، تمام اپوزیشن سینٹرز کو جمعرات کو دوبارہ اجلاس میں شرکت کے پیغامات بھیجے گئے، پیغام میں کہا گیا کہ اپوزیشن لیڈر کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ 28 جنوری کو اجلاس میں شرکت کو یقینی بنائیں، درخواست ہے کہ جمعہ 28 جنوری کو صبح ساڑھے 10بجے اجلاس میں شرکت کریں، اجلاس میں اپنی شرکت کی کنفرمیشن کریں، اپوزیشن لیڈر نے ارکان کو صبح کی فلائیٹس کینسل کروا کر شام ہی کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی، صبح کی فلائیٹس کینسل ہوسکتی ہیں اس لیے رسک نہ لیں ایک روز قبل ہی پہنچ جائیں، بعض ارکان کو جمعہ رات کی دوپہر کو دوبارہ ٹیلی فون بھی کیے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں