بلاول بھٹو کی جان کو شدید خطرہ۔۔سیکیورٹی سخت کر دی گئی، سفر کیسے کریں گے؟ فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کی مزید سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو آئندہ بذریعہ روڈ سفر کم سے کم اور ہیلی کاپٹر اور جہاز کے سفر کو ترجیح دیں گے۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ہی بلاول بھٹو سیال شریف بذریعہ ہیلی کاپٹر لاہور سے روانہ ہوئے اور رات ہونے قبل بلاول ہاؤس واپس بھی ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ، جمعیت علما اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی کوئٹہ آمد کے موقع پر ٹھریٹ الرٹ جاری کیا گیا تھا۔ جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا مفتی محمد روزی خان نے سی پی او کی جانب قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمان کی آمد کے موقع پر ٹھریٹ الرٹ کو مسترد کر دیا تھا۔آئی جی ریلوے پولیس فیصل شاہکار نے تمام ایس پیز کو مراسلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر ملک بھر کے تمام بڑے ریلوے اسٹیشنوں کوئٹہ ،لاہور، کراچی، راولپنڈی، سکھر، پشاور اور ملتان ریلوے سٹیشن ملتان سمیت دیگر اہم سٹیشنوں کی حدود میں سیکورٹی کے حوالے سے کسی بھی گداگر مرد، خواتین اور بچوں کا مکمل طور پر داخل بند کردیا جائے۔

آئی جی نے کہا کہ کسی بھی گداگر کو ریلوے پلیٹ فارموں پر جانے نہ دیا جائے ریلوے اسٹیشن کے داخل اور باہر نکلنے والے راستوں کو مکمل طور پر کلیئر رکھا جائے، ڈراپ لائن اور مسافروں کو لینے آنے والے افراد مقررہ کردہ لائنوں میں رہیں۔آئی جی ریلوے پولیس نے لیڈیز پولیس کمانڈوز کو ریلوے پلیٹ فارموں پر خواتین اور بچوں کے سامان کی میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے چیکنگ کرنے اور کلوز سرکٹ کیمروں کی مدد سے پلیٹ فارموں پر مشکوک سامان اور افراد پر نظر رکھنے کی ہدایت دی اور کہا کہ مشکوک حرکات کرنے والے افراد اور سامان کی بروقت اطلاع ڈیوٹی پر موجود پولیس اہل کاروں کو دی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close