حکومت کو اسحاق ڈار کا گھر نیلام کرنے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی اہلیہ کے لاہور میں گھر نیلامی کیخلاف درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے حکومت کو اسحاق ڈار کا گلبرگ تھری لاہور میں گھر نیلام کرنے کی اجازت دے دی۔نجی ٹی وی دنیا کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے گھر پر تبسم اسحاق ڈار کا دعویٰ مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔ عدالت نے گھر کی نیلامی پر دیا گیا اسٹے آرڈر بھی ختم کر دیا۔ تبسم اسحاق ڈار نے درخواست میں موقف اپنایا کہ گلبرگ تھری لاہور کا گھر میری ملکیت ہے، اسحاق ڈار نے 14 فروری 1989 کو گھر مجھے تحفے میں دیا تھا، احتساب عدالت نے گھر پر میرے دعوے کی تحقیق کئے بغیر حکم جاری کیا۔ یاد رہے احتساب عدالت نے گلبرگ تھری لاہور کا گھر 7 نومبر کو ضبط کر کے نیلام کرنے کا حکم دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close