پاکستان تحریک انصاف نے ق لیگ کی وکٹ اڑا دی

اسلام آباد (پی این آئی)حکمران جماعت تحریک انصاف نے اتحادی جماعت ق لیگ کی اہم وکٹ اڑادی ، رہنما کو اپنے قافلے میں شامل کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ق لیگ کے رہنما غلام رضا نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے ۔غلام رضا نے علی زیدی سے ملاقات کی اور باقاعدہ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ۔ علی زیدی کا کہنا تھا کہ سندھ سیاسی رہنمائوں کی تحریک انصاف کی قیادت پر یقین اور وہ پی ٹی آئی میں شامل ہوتے ہیں جارہےہیں ۔ تحریک انصاف سندھ کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی اور 2023میں سندھ میں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہو گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close