پشاور (پی این آئی) پاکستان بھر میں کورونا وائرس کی وباء شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لیتی جا رہی ہے اور اب خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح کے اعتبار سے پشاور سر فہرست شہر رہا، کراچی میں 21اعشاریہ 79 فیصد مثبت کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 39 اعشاریہ 63 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے،
اس کے بعد دوسرے نمبر پر مردان رہا جہاں کیسز کی مثبت شرح 31 اعشاریہ 8 فیصد رہی جبکہ مظفرآباد میں 27 اعشاریہ 40 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح کم ہوکر 21 اعشاریہ 79 فیصد پر آگئی ہے ، جبکہ لاہور میں 14اعشاریہ 44 اور اسلام آباد میں شرح 14اعشاریہ 29فیصد رہی۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 14اعشاریہ 12،راولپنڈی میں 12اعشاریہ 62اور حیدرآباد میں 11اعشاریہ 2فیصد رہی۔
اس حوالے سے این سی او سی نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ایس او پیز کا خیال رکھیں اور ماسک لگائے بغیر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں