سیالکوٹ، سری لنکن فیکٹری مینجر کا قتل، سی سی ٹی وی ویڈیوز کی فارنزک رپورٹ آ گئی، کیا انکشاف کیا گیا ہے؟

سیالکوٹ (پی این آئی) سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں مارے جانے والے سری لنکن فیکٹری مینجر پریانتھا کمارا قتل کیس میں کلوز سرکٹ کیمرا ریکارڈنگ کی فارنزک رپورٹ آ گئی ہے، رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی وڈیوز میں ایڈیٹنگ نہیں پائی گئی اور یہ کہ یہ سب ویڈیوز اصلی ہیں۔ ان فارنزک رپورٹس کے مطابق وڈیوز کو عدالت میں بطور شواہد استعمال کیا جاسکے گا جبکہ موبائل فون سے بنی وڈیوز کی فارنزک رپورٹ آنا باقی ہے۔

سری لنکن فیکٹری مینجر کے قتل کے مقدمے کی سماعت آج انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوگی۔ 79 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال 3 دسمبر کو سیالکوٹ میں ہجوم نے فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کو تشدد کر کے قتل کردیا تھا اور لاش جلا دی تھی۔ حکومت پاکستان نے سری لنکن فیکٹری مینجر کے خاندان کے لیے اس کی تنخواہ اور مراعات جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close