پی ٹی آئی رہنما و رکن ِ اسمبلی کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)سانگھڑ کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سندھ اسمبلی دیوان سچانند کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔رکن اسمبلی سچانند کے وارنٹ گرفتاری جعلی چیک دینے کے مقدمے میں جاری ہوئے۔ عدالت نے ایس ایس پی سانگھڑ کو حکم دیا کہ دیوان سچانند کو آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے۔ عدالت نے سیکرٹری سندھ اسمبلی کو سچانند کی تنخواہ اور دیگر مراعات روکنے کا بھی حکم دیا۔

دوسری جانب ایم پی اے سچا نند کا کہنا تھا کہ رقم کے لین دین کے مقدمے میں عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، ادائیگی کے اس تنازع میں کافی رقم ادا کر چکا ہوں جبکہ فیصلے کو سیشن کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔خیال رہے کہ مقامی تاجر نے سچانند کے خلاف عدم ادائیگی اور بوگس چیک دینے پر سول اور کرمنل کیس کیے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close