شکریہ وزیراعظم عمران خان، ملازمین کی تنخواہوں میں پچاس فیصد اضافے کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی) شکریہ وزیراعظم عمران خان ، ملازمین کی تنخواہوں میں پچاس فیصد اضافے کا اعلان کر دیا گیا۔۔ وزیر اعظم عمران خان نے گو پٹرولیم کمپنی کی جانب سے اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے پر رضامندی ظاہر کرنے پر کمپنی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میری اپیل پر لبیک کہتے ہوئے اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے پر رضامندی ظاہر کرنے پر میں گو پٹرولیم کا شکرگزار ہوں۔انہوں نے دیگر کمپنیوں سے بھی گزارش کی کہ اس مثال کی پیروی کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں