پاکستان پھر لرز اٹھا، زلزلے کے خوفناک جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

سوات(پی این آئی)ملک کے شمالی علاقہ جات زلزلے سے لرز اٹھے، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 120کلو میٹر ریکارڈ کی گئی،عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے شہر سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 120کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

زلزے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔گزشتہ روز 29جنوری کو بھی سیاحتی مقامات زلزلےسے لرز گئے تھے۔گلگت کے کئی علاقوں میں زلزلے کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ ملک کے شمالی ریجن کے کئی علاقوں میں ہفتے کی شب کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گلگت کے کئی علاقوں میں ہفتے کی شب کو محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکوں کے باعث خوف و ہراس پھیلا۔زلزلے کے باعث لوگوں کو سخت سردی کے باوجود فوری گھروں سے باہر نکلنا پڑا۔ زلزلے کے مرکز، شدت اور گہرائی کے حوالے سے تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔چند روز قبل پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئے ہیں ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کے جھٹکے سوات ، مالاکنڈ، چترال ، دیر میں محسوس کئے گئے ، زلزلے کی شدت ریکٹر سیکیل پر 4.1 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلہ کی گہرائی 160 کلو میٹر زمین تھی ۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close