بڑے شہر میں زوردار دھماکہ، کتنے افراد نشانہ بن گئے؟ ایمبولینسیں روانہ کر دی گئیں

ڈیرہ اللہ یار(پی این آئی) بلوچستان میں دستی بم حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ جعفرآباد ڈسٹرکٹ کے صدر مقام ڈیرہ اللہ یار میں صحبت پور چوک میں کھڑے پولیس اہلکاروں پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس کے باعث دو پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری سمیت دیگر متعلقہ ادارے جائے وقوع پرپہنچ گئے جب کہ امدادی اداروں کے رضاکاروں نے زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔پولیس کو ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ دستی بم سے حملہ کرنے والے موٹرسائیکل پر سوار تھے جو مذموم حملہ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close