پاسپورٹ ایکٹ میں نئے رولز کی منظوری، اب پاسپورٹ بنوانے کیلئے کیا کرنا ہو گا؟ اہم خبرآگئی

ریاض (پی این آئی) وفاقی حکومت کی جانب سے پاسپورٹ ایکٹ 1974 میں نئے رولز 2021 کی منظوری کے بعد سعودی عرب میں سفارت خانہ پاکستان نے اپنے ہم وطنوں سے کہا ہے کہ پاسپورٹ بنوانے کے لئے نئے رولز پر عمل کریں تاکہ ان کو پاسپورٹ کا حصول آسانی کے ساتھ ممکن ہوسکے۔

دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ ساجد محمود نے سعودی عرب میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں سے کہا ہے کہ وہ نئے رولز کے تحت پاسپورٹ کے لئے سفارت خانہ پاکستان تشریف لائیں جس میں نئے اور پرانے پاسپورٹ کے علاوہ گمشدہ پاسپورٹ، فیملی ممبران کی رجسٹریشن کے لئے اصل شناختی کارڈ یا بیرون ممالک مقیم پاکستانی شہریوں کو سمارٹ کارڈ دیکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے شناختی کارڈ کی مدت ختم ہونے پر بھی نئے پاسپورٹ کا حصول ممکن نہیں ہوگا اسکے علاوہ والدین کی علیحدگی کی صورت میں بچوں کے پاسپورٹ کے لئے والدین میں سے کسی ایک کا شناختی کارڈ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے پاسپورٹ بنوانے والے افراد اصل شناختی کارڈ ہمراہ لازمی لائیں فوٹو کاپی یا مدت ختم ہوئے شناختی کارڈ پر بھی پاسپورٹ کا پروسس نہیں کیا جائے گا اسکے علاوہ پہلی مرتبہ پاسپورٹ کی گمشدگی پر دوگنی فیس حاصل کی جائے گی۔

دوسری بار پاسپورٹ کی گمشدگی کی صورت میں چار گنا جبکہ تیسری بار پاسپورٹ کھونے پر آٹھ گنا فیس وصول کی جائے گی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ سیکشن ساجد محمود کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ کے لئے روزانہ سینکڑوں افراد آتے ہیں اس لئے انھیں چاہئیے کہ وہ نئے رولز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ انہیں کسی مشکل کا سامنا نا کرنا پڑے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close