کتنے وزیر اگلا الیکشن تحریک انصاف کے ٹکٹ پر نہیں لڑیں گے ؟سینئر صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

لاہور(پی این آئی)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے ،لاہور سے دو وزرا نے مجھے خود بتایا کہ آئندہ الیکشن ہم پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑیں گے، میں نے جواب میں انہیں کہا کہ پھر آپ تحریک انصاف چھوڑ کیوں نہیں دیتے جس پر انہوں نے کہا کہ ہمارا دماغ خراب ہے ، نذیر چوہان کا حال دیکھا ہے ، ایک ہی دن میں ان پر 4پرچے ہوگئے ،

عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ عمران خان بات دل میں رکھتے ہیں ، جب انہیں موقع ملتا ہے تو وہ سٹروک کھیلتے ہیں ، نور عالم خان کا معاملہ آپ کے سامنے ہے ، پرویز خٹک سے تو خیر صلح صفائی ہو گئی ، جہانگیر ترین گروپ کے لوگ بھی پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہیں لیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close