گلگت ،3 فٹ برف میں میت کو کہیں اٹھا کر تو کہیں کھینچ کر لے جانے کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد (پی این آئی )گلگت سے شندور ٹاپ راستے میں 3فٹ برفباری کے باعث میت کی منتقلی بھی مشکل بن گئی ۔ تفصیلات کے مطابق میت کو اٹھانے اور برف پر کھینچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ افراد کبھی میت کا کو اٹھاتے ہیں تو کبھی کھینچتے ہیں ۔

نجی ٹی وی جیو کے مطابق برف کے باعث گلگت میں انتقال کرنے والے چترال کے شہری کی میت کو اُن کے اہلِ خانہ برفیلی زمین پر کہیں اٹھا کر تو کہیں رکھ کر کھینچتے نظر آئے۔متاثرہ خاندان میت کو کہیں زمین پر تو کہیں اٹھا کر کھینچتا نظر آیا، اسی طرح تابوت سمیت تمام افراد نے شندور ٹاپ عبور کیا اور مرحوم کی میت کو ان کے آبائی علاقے لنگار سے لاسپورمنتقل کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close