مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گرادی

اسلام آباد (پی این آئی )جے یو آئی نے تحریک انصاف کی اہم وکٹ گرا دی ۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف)کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ حکومتی سینیٹر فدا محمد کے بیٹے احتشام خان فدا نے جے یو آئی ف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا وہ آج باقاعدہ مالا کنڈ کی تقریب سے خطاب کریں گے ۔ اس تقریب صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطا الرحمان سمیت دیگر شریک ہوں گے۔

دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام ف کی جانب سے مالاکنڈ جلسے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close