حکمران جماعت کیلئے ایک اور بڑا دھچکا، مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرا دی

مالاکنڈ (پی این آئی)جمعیت علما ئے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےحکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی ایک اور وکٹ گرادی۔تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ف کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ سینیٹ میں حکومتی چیف وہیپ سینیٹر فدا محمد کے بیٹے انجینئر احتشام خان فدا نے جے یوآئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے، احتشام خان (کل)اتوار کو مالاکنڈ میں تقریب میں جے یوآئی میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔

شمولیتی تقریب میں صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطا الرحمان سمیت دیگر شریک ہوں گے۔ جے یوآئی کی جانب سے مالاکنڈ جلسے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے تشہیر بھی کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ رواں ماہ آٹھ جنوری کو اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے نائب صدر نعیم اکبر اور تحریک انصاف دبئی کے نائب صدر عمران اکبر نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کو خدا حافظ کہتے ہوئے جے یو آئی ف میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close