رات گئے زمین لرز اٹھی، عوام کو گھروں سے باہر نکلنا پڑ گیا، شدید خوف و ہراس

گلگت (پی این آئی)رات گئے زمین لرز اٹھی، عوام کو گھروں سے باہر نکلنا پڑ گیا، شدید خوف و ہراس۔۔۔ سیاحتی مقامات زلزلےسے لرز گئے، گلگت کے کئی علاقوں میں زلزلے کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے شمالی ریجن کے کئی علاقوں میں ہفتے کی شب کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلگت کے کئی علاقوں میں ہفتے کی شب کو محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکوں کے باعث خوف و ہراس پھیلا۔ زلزلے کے باعث لوگوں کو سخت سردی کے باوجود فوری گھروں سے باہر نکلنا پڑا۔ زلزلے کے مرکز، شدت اور گہرائی کے حوالے سے تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close