فروری کے 2 دن ایسے دن جس میں ہر دعا قبول ہوگی ماہر علم نجوم کی تہلکہ خیز پیشگوئی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان کے مایہ ناز ماہر علم نجوم راجہ حیدر نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ ماہ فروری کے دو دن ایسے ہوں گے جس میں ہر خواہش پوری ہو سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق راجہ حیدر حال ہی میں ایک ویب شو میں شریک ہوئے جس میں انہوں نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سمیت کئی اہم پیش گوئیاں کیں۔راجہ حیدر نے رواں سال سے متعلق بتایا کہ اس سال میں دو دن ایسے آنے والے ہیں جس میں جو مانگیں گے وہ ملے گا، جو کریں گے وہ 10 گنا زیادہ ہو گا۔

انہوں نے ان دنوں کے حوالے سے کہا کہوہ تاریخ ہے 2 فروری 2022 اور 22 فروری 2022، ان تاریخوں میں جو بھی دعا مانگیں گے وہ قبول ہوگی۔ماہر علم نجوم نے مزید بتایا کہ اس سال پاکستانی شوبز میں سات بڑی شادیاں ہوں گی جن میں سے اسی سال دو ختم بھی ہو جائیں گی۔انہوں نے بغیر نام لیے شوبز میں ہونے والی آئندہ طلاق سے متعلق بتایا کہ ایک خوبصورت سی دبلی پتلی اداکارہ ہیں، ان کی شادی رواں برس 7 جون سے قبل ختم ہو جائے گی، وہ اس کا اعلان کریں گی اور بتائیں گی

کہ ہماری علیحدگی ہو چکی ہے۔راجہ حیدر نے بات جاری رکھتے ہوئے اشارتا ًبتایا کہ ان کی طلاق کے حوالے سے صرف افواہیں نہیں ہیں، ان اداکارہ کا شمار پاکستان کی صف اول کی 5 اداکارائوں میں ہوتا ہے، اور ان کی اولاد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ شادی ابھی ختم نہیں ہوتی تو پھر یہ 2024 میں بہت بری بدنامی کے ساتھ ختم ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں