لاہور(پی این آئی) آن لائن گیم پب جی کی بندش کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔درخواست شہری تنویر احمد کی جانب سے دائر کی گئی جس میں وفاقی حکومت ، پی ٹی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پاکستان میں پب جی گیم کے منفی اثرات سے کئی ہلاکتیں ہو چکی ہیں ،لاہور میں پب جی کے استعمال سے 14 سالہ لڑکے نے اپنی ماں اور بہن بھائیوں کو قتل کیا ، پب جی کے استعمال سے نواجوان نسل کی ذہنی صحت اور زندگی کو شدید خطرات لاحق ہورہے ہیں ،پاکستان میں آن لائن کو ریگولیٹ کرنے کے لیے کوئی قانون موجود نہیں ہے جبکہ بھارت میں آن لائن گیمز کو ریگولیٹ کرنے کے لیے باقاعدہ قوانین وضع کیے گئے ہیں ۔ استدعا ہے کہ آن لائن گیم پب جی پر فوری پابندی عائد کرنے کا حکم دیا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں