بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت پر چوری کا سنگین الزام عائد کر دیا

گمبٹ (پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت پر چوری کا سنگین الزام عائد کر دیا ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے سندھ کے وسیلہ صحت کارڈ کا نام بدل کر صحت انصاف کارڈ رکھا ہے جو کہ ایک چوری کی واردات ہے۔ سندھ کے شہر گمبٹ ہسپتال کی تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جس طریقے سے یہ صحت انصاف کارڈ چلا رہے ہیں، وہ غلط ہے۔

اس موقع پر بلاول بھٹو نے پنجاب حکومت کو چیلنج دیا کہ ایک ایسا سرکاری ہسپتال دکھائیں جہاں لیور، کینسر اور کڈنی کا مفت علاج ہوتا ہو۔ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے بھی لوگ گمبٹ آ کر ٹرانسپلانٹ کروا کے گئے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close