وفاقی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کی خبروں پر وزیراعظم ہائوس کا ردِ عمل آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی کابینہ میں وزراء کے قلمدان تبدیل کیے جانے کی خبروں پر وزیراعظم ہاؤس نے تردید کردی ہے، میڈیا پر زیرگردش خبروں میں بتایا گیا تھا کہ پرویزخٹک کو داخلہ، فواد چودھری کو دفاع اور شیخ رشید کو وزارت اطلاعات کا قلمدان ملنے کا امکان ہے، جبکہ وزیرداخلہ شیخ رشید نے بھی قلمدان تبدیل ہونے پر لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔

اس سے قبل جیونیوز پر خبر چل رہی تھی کہ وفاقی کابینہ میں وزراء کے قلمدان تبدیل ہونے کا امکان ہے، جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد وفاقی کابینہ میں بعض اہم وزراء کے قلمدان میں ردوبدل کیے جانے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیردفاع پرویزخٹک کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپا جاسکتا ہے، جبکہ وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری کو وزارت دفاع کا قلمدان مل سکتا ہے،اسی طرح وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو وزیراطلاعات ونشریات ملنے کا امکان ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مجھے کابینہ میں وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا کوئی علم نہیں، میرے لیے وزارت اطلاعات میں جانے کا ابھی وقت نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close