74سال بعد ملنے والے بھائیوں کو حکومت پاکستان نے زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری سنا دی

نئیدہلی(پی این آئی)انڈیا میں پاکستان کے ہائی کمیشن نے محمد حبیب عرف سکا خان کو بھائی اور اہل خانہ سے ملاقات کے لیے ویزہ جاری کردیا ہے۔انڈیا میں پاکستان کے ہائی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ویزے کا اجرا جمعہ کو کیا گیا ہے۔

ہائی کمیشن کے مطابق ویزہ جاری کرنے کا مقصد یہ ہے کہ سکہ خان اپنے بھائی محمد صدیق اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کے لیے پاکستان آسکیں۔انڈیا میں رہ جانے والے سکہ خان کے بھائی اور خاندان کے دیگر افراد پاکستان میں مقیم ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close