وزیر داخلہ شیخ رشید کی چھٹی، نیا وزیر داخلہ کون ہو گا؟ فواد چوہدری اور پرویز خٹک کے قلمدان میں بھی تبدیلی

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر بڑی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزارت داخلہ ، وزارت دفاع ، وزارت اطلاعات میں تبدیلی کی تیاری کی جارہی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ پرویز خٹک، وزارت ِ دفاع فواد چوہدری اور وزارتِ اطلاعات شیخ رشید کو سونپی جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ دو روزقبل بھی مشیرِ احتساب شہزاد اکبر سے استعفیٰ لیا گیا اور ان کی جگہ بریگیڈئیر مصدق عباسی کو نیا مشیرِ احتساب تعینات کیا گیا ہے۔تحریک انصاف حکومت نےوفاقی کابینہ کی اکھاڑ پچھاڑ میں پچھلی تمام حکومتوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close